مسلم لیگ ن سے بغاوت نہیں اختلاف کیا, اقتدارعزیزہوتا توتھوکا ہوا چاٹ لیتا، ممبئی حملہ کیس بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آگے نہیں بڑھا، چودھری نثار
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ مجھ سے ایسے بیانات منسوب کیے جو میں کہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،،جماعت سے بغاوت نہیں اختلاف کیا،،مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،،کسی پارٹی کے ٹکٹ کا خواہشمند ہوں نہ کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہا ہوں،،چاروں حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا,انھوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،،آرمی چیف افغانستان گئے تومجھے لگا کہ کچھ ہونے والا ہے اور آرمی چیف کے واپس آتے ہی ملا فضل اللہ کو ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا۔ ملا فضل اللہ کئی سالوں سے افغانستان میں ہے پہلے کیوں ڈرون حملے میں نشانہ نہیں بنایا گیا,سابق وزیرداخلہ چودھری نثارکا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے میرے حلقوں میں کرائے گئے تمام سروے میرے حق میں رہے،،لوگوں نے کہا چوہدری نثار کے سوائے کسی کونہیں جانتے،،انھوں نے کہا کہ نوازشریف سے کیا اختلاف ہے اورآزاد حیثیت میں کیوں الیکشن لڑ رہا ہوں اس پربیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کے بعد پریس کانفرنس کروں گا