فواد چوہدری کی اپنے بیان سے متعلق وضاحت
نیب کی جانب سے احتساب سے متعلق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر نوٹس دینے پر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ وضاحت کے مطابق فواد چوہدری کا نیب سےمتعلق بیان سیاق وسباق سےہٹ کر پیش کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔جس میں چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب کو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس پر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نےنہیں کہاکہ ،احتساب براہ راست تحریک انصاف حکومت کررہی ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے