بجٹ سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا: رِٹبا
سید توقیر بخاری کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو انتہائی سادہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کواچھی ترغیبات بھی دی گئی ہیں۔ سید توقیر بخاری نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ صنعتی کنکشن موجود ہیں، جن میں سے اکثریت ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں جنھیں ٹیکس دھندہ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف اس کاٹیج انڈسٹری کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے جو رہائشی علاقہ میں واقع ہوں، جس سے اس اہم شعبہ پر ضرب پڑے گی