معاشی قومی مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کو متحدہوناچاہیے:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ معیشت اور قومی مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرہوناچاہیے، معیشت پر خصوصی کمیٹی قائم کی جارہی ہے،وزیراعظم نے کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ،اعلی سطح کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر، معاشی ماہرین شامل ہونگے۔ایک میز پر بیٹھ کرمعیشت کی ترقی کیلیے ایک ہو کر سوچنا ہوگا ۔ہفتہ کو اپنے حلقہ انتخاب صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے معیشت پر خصوصی کمیٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔اپوزیشن جماعتیں اس قومی مسئلے کے حل کیلئے آگے آئیں گے۔ملکی کی ترقی کے لیے ہمیں سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔انھوں نے کہا کہ اعلی سطح کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر، معاشی ماہرین شامل ہونگے۔ایک میز پر بیٹھ کرمعیشت کی ترقی کیلیے ایک ہو کر سوچنا ہوگا۔ ملک کی ترقی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سب کرداراداکریں گے معیشت کے استحکام اور اس ملک کی خوشحالی کیلئے ہم سب جدوجہد کریں گے۔انھوں نے کہ اکہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے حکومت محنت کر رہی ہے۔ عمران خان نے اس قوم کیلئے 22 سال جدوجہد کی ہے۔قومی مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پرہوناچاہیے۔