قانون ساز اسمبلی میں دوسرے روز بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری
مظفر آباد میں آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج دوسرے روز بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری رکھی۔سردار فاروق احمد طاہر ، افتخار گیلانی اور حاجی جاوید اختر سمیت وزراء نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو خسارے کے بغیر اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ مشکل صورتحال میں یہ تاریخی بجٹ پیش کرنے کا سہرا قائد ایوان راجا فاروق حیدر خان کے سر ہے۔انہوں نے سرکاری شعبے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد جموں وکشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے خطیر فنڈز کی فراہم پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزراء نے کہا وزیراعظم پاکستان کی آزاد کشمیر کی سیاحت کے فروغ میں دلچسپی سے مقامی عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔