ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 89 افراد کی ہلاکت،اموات کی تعداد 3590 ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری، چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 89 افراد کی ہلاکت ہوگئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3590 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ مسلسل ساتویں روز نئے کیسز میں کمی آئی رہی ہے۔چوبیس گھنٹوں میں مزید 4471 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزاد 088 ہوگئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سندھ میں کورونا کیسز 69 ہزار 628 ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 943 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 21997، بلوچستان میں 9475 کورونا کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز 10912، گلگت میں 1288، آزاد کشمیر میں 845 ہوگئے ، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 30 ہزار 520 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک 11 لاکھ 02 ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1435 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 1089، خیبر پختونخواہ میں 821 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 102 ، اسلام آباد میں 101 اور گلگت میں 22, آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ، ملک بھر میں 810 اسپتالوں میں کورونا کے 6230 مریض زیر علاج، ملک میں کورونا کے متاثرہ 71 ہزار 458 مریض صحتیاب ہوگئے۔