پنجاب حکومت کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی،75کروڑ قومی خزانے میں جمع۔ وزیر اعلی پنجاب
پنجاب حکومت کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل کر لی گئی۔ نیلامی کے نتیجہ میں 75کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس نے اپنے تمام متعلقہ محکموں کو نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی شفاف طریقہ سے نیلامی مکمل کر کے 75کروڑ روپے کی رقم خزانے میں جع کروادی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ تمام چیزیں ایک شفاف عمل کے زریعہ مکمل کی گئی ہیں اور حکومت پنجاب نے ایک پیسہ بھی خرچ کیے بغیر 75کروڑ روپے کی رقم پیدا کی اور یہ فنڈز صوبائی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ سردار عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ ناکارہ سرکاری مشینری سرکاری دفاتر میں جگہ بھی گھیرے ہوئے تھی اور عوام اور افسران کو اس سے تنگی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبہ میں کفایت شعاری اور وسائل کے درست ا ستعمال کی مثال قائم کر رہی ہے اور آئندہ بھی اس طرح اقدامات جاری رکھیں گے۔