کراچی اسمارٹ لاک ڈائون، کیسز میں اضافہ نہ رک سکا
کراچی اسمارٹ لاک ڈائون کے بعد کیسز کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے۔کراچی میں اسمارٹ لاک ڈائون کے بعد شہر کے چھ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تو 6میں سے 4اضلاع میں کیسز کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسمارٹ لاک ڈائون کے باعث صرف دو اضلاع میں کورونا کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو ضلع شرقی میں 360کیسز تھے اور اتوار کو 395کیسز ہوگئے۔کراچی کے ضلع جنوبی میں ہفتے کو 346کیسز تھے اور اتوار کو 363کیسز ہوگئے، ضلع وسطی میں ہفتے کو 165کیسز تھے اور اتوار کو 172کیسز ہوگئے، اسی طرح ضلع کورنگی میں ہفتے کے روز 119کیسز تھے اور اتوار کو 140کیسز ہوگئے۔دوسری جانب کراچی کے ضلع ملیر اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈاون کے بعد کیسز میں کمی آئی ہے، ضلع ملیر میں ہفتے کو کورونا کے 185کیسز تھے اور اتوار کو 99کیسز ہوئے۔ذرائع کے مطابق ضلع غربی میں ہفتے کو 140کیسز تھے اور اتوار کو111کیسز سامنے آئے۔