منڈی بہائوالدین اور کندھ کوٹ میں جھگڑے، ایک جاں بحق، 13زخمی
منڈی بہائوالدین اور کندھ کوٹ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق منڈی بہائوالدین کے گاوں شمہاری میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔دوسری جانب شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے بھٹائی کالونی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر ڈنڈے اور کلہاڑی کے وار کیے گئے جس سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔