وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل
وزیر مملکت تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کچھ عرصے سے عمران خان کی ہر کوشش پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔ فاطمہ جناح ہمیشہ قائداعظم کے ساتھ کھڑی رہیں۔ تحریک پاکستان کے بعد پہلی دفعہ پی ٹی آئی نے خاتون کو ساتھ کھڑا کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں اس علاقے سے ہوں جہاں جاگیردانہ نظام ہے ۔ پارلیمنٹ میں 12 سے زائد خواتین پارلیمانی سیکرٹری اور وزرا ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ ہمارے کلچر اور ہمارے لباس کو دنیا میں پزیرائی ملتی ہے۔ ہمارے کلچر نے عزت دی اور اسلام نے اختیارات دئیے ہیں۔ وزیر اعظم کی طرح خواتین ، بچوں اور اپنے لوگوں کا پہلے کسی نے نہیں سوچا ۔ ہم جہاں پر جاتے ہیں وہاں مرد جگہ دیتے ہیں ، راستہ خالی کر دیتے ہیں۔ بچوں کے تحفظ کے لیے عمران خان نے بہت کام کیا ہے، اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی لازمی ہے۔