امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے

امجد صابری جنوبی ایشیا کے معروف قوالوں میں شمار کیے جاتے تھے اور اُنہوں نے اپنی منقبت اور نعت گوئی سے عالمی سطح پر نام کمایا ۔ امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ میں آنکھ کھولی ، انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اوربڑے بھائی عظمت صابری سے لی ، فنی تعلیم وتربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں اس انداز سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا کہ جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ انہوں نے پہلی بار صرف 12سال کی عمر میں 1988ء میں اسٹیج پر پرفارم کیا ۔ اپنے والد کی زندگی میں تو انہی کے ساتھ محافل سماع میں شریک ہوتے رہے ، مگر 1994ء میں غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد خود بطور مرکزی قوال پرفارمنس کا آغاز کیا ۔