پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں چار نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے بعد سے اب تک جعلی مقابلوں اور نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 636 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ صرف رواں سال 113کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ترجمان نے ایک خودمختارتحقیقا تی کمیشن کے قیام کے ذریعے ان ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔ اس بارے میں اقوام متحدہ کاانسانی حقوق کا ہائی کمیشن کادفتر2018 اور2019 میں اس بارے میں اپنی کشمیررپورٹس میں سفارش کرچکا ہے۔