افغانستان : زلزلے نے تباہی مچادی ، 130 افراد جاں بحق
خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں آج صبح آنیوالے زلزلے کےنتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، زلزلے سےسب سےزیادہ نقصان صوبہ پکٹیکا میں ہوا جہاں 100افراد جاں بحق جبکہ 250 زخمی ہوگئے ۔ خبرایجنسی کے مطابق ننگرہار اور خوست میں بھی زلزلے نے تباہی مچائی ، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیاجارہا ہے ۔ خبرایجنسی کے مطابق پاکستان ، بھارت میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔