گلگت : سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق
سیاحوں کی گاڑی گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے رحیم آباد موڑ کے قریب کھائی میں جاگری ، حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو پی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 15مسافر سوار تھے تما م سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے ۔