معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کو اظہار تشکر اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر اوورسیز پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کر رہی ہے۔