متحدہ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر نے حلف اٹھالیا
کراچی سے متحدہ قومی مووومنٹ پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر نے بطور رکن قومی اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب رکن سے حلف لیا۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کاآغاز تلاوقت قرآن پاس سے ہوا جبکہ نعت بھی پڑھی گئی اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اجلاس کے آغاز گزشتہ جمعہ کے روز کراچی کے حلقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے240سے ضمنی انتخاب میں 10683ووٹ لے کر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے کے بعد محمد ابوبکر نے قومی اسمبلی ارکان کے رجسٹر پر دستخط بھی کئے۔