وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پراظہار افسوس

وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پراظہار افسوس.وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو کی دادی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی حمزہ شہباز نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔