پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار ریاض، اجمل صابر، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی احکامات جاری کر دیئے گئے۔ڈی سی راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے نظربندی احکامات جاری کئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کر کے 15 دن اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا، ان رہنماں کی نظر بندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمہ پولیس کی سفارش کی توثیق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے کی۔
پی ٹی آئی کے 4رہنمائوں کے نظربندی کے احکامات جاری
Jun 22, 2024 | 15:30