امریکہ میں لائٹ سوٹ پہن کراندھیرے میں خوبصورت بریک ڈانس پرفارمنس نےحاضرین کے دل موہ لیئے۔
دنيا بھرميں دن کے اُجالے ميں ديدہ زيب ڈيزائن کے رنگ برنگے لباس پہن کر تو ڈانس پر فارمنس دی جاتی ہے لیکن امریکہ میں ڈانس گروپ نے انوکھا رقص پیش کیا۔ ٹیم الومینیٹ نے گھپ اندھيرے ميں لائٹ سوٹ پہن کر دلفريب بريک ڈانس پيش کيا. اس گروپ ميں شامل ڈانسر نے نيلی،پيلی ،لال اور جامنی رنگ کی لائٹوں سے مزين سوٹ اور سَرپرہيلمٹ پہن کر رقص کيا جبکہ چاروں طرف گھپ اندھيرا ہونے کے باعث صرف روشنيوں سے جگمگاتے يہ سوٹ سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے. حاضرین اس انوکھی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔