تحریک طالبان پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کمزور پڑچکی ہے۔ رحمان ملک

پشاورمیں ایف سی کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ خیبر ایجنسی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کی ہلاکت کی خبر درست ہے، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف حکمت عملی تبدیل کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قرض اتارو ملک سنوارو سمیت مختلف سکیموں میں خوردبرد کی تحقیقات ہونی چاہیئں۔ شہباز شریف کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہنشاہ پنجاب صدر کے خلاف نازيبا الفاظ استعمال کرنے سے قبل سوچيں کہ صدر آرمڈ فورسز کے سپريم کمانڈر ہيں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ نادرا کے کنٹريکٹ ملازمين کو مستقل کردیا گیا ہے اس بارے میں وزيراعظم جلد باقاعدہ اعلان کریں گے۔