پانی کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کیلئےآج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
پانی زندگی کا اہم حصہ ہے،تحقیق کےمطابق انسانی جسم کا ساٹھ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جبکہ پانی کی کمی سے انسان ناصرف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہےبلکہ اسکی جان بھی جا سکتی ہے۔ انسان روزانہ دو سے چار لیٹر پانی پینے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔معاشرہ میں پانی کی اہمیت سےآگاہی نہ ہونےکےباعث آج ہم پانی کی بڑی مقدارضائع کررہےہیں۔ پانی کے عالمی دن کے حوالے سے صدر آصف زرداری نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ نسلوں کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے آبی وسائل کے تحفظ میں تعاون کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کے ضمن میں آگاہی پیدا کریں اور اس مقصد کیلئے وزارت نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ کا بھرپور ساتھ دیں۔