کراچی میں میٹرک امتحانات کیلئے ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے پر طلبہ نے بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجای مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے بیس سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے باوجود میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے طلب علموں کو امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پرطلبہ نے میڑک بورڈ کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کے سرکاری اورپرائیوٹ اسکولوں کے ساڑھے تین ہزارسے زائد طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پرگیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔