پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں نیٹو کنٹینرز پرفائرنگ،ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے .
پولیس ذرائع کے مطابق نیٹوکنٹینرز ہوٹل پرکھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی. جس کی زد میں آکر ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے. پولیس نے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا. جب کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے .