ڈاکٹرعاصم کے جاتے ہی لاہوریوں کو سی این جی کی فراہمی کا شیڈول دو روز سے بڑھا کر تین روز کر دیا گیا.
محکمہ سوئی ناردرن گیس نے لاہور، شیخو پورہ ساہیوال، ملتان ،گجرنوالہ اور گجرات کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی تین روز کے لیے بحال کر دی۔ ان ریجنز میں جمعہ کی صبح چھ بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک سی این جی سٹیشنزکوگیس ملے گی جس کے بعد ان علاقوں کے شہریوں کی مشکلات میں کچھ کمی ہوگی اورلمبی قطاروں میں جو گھنٹوں انتطار کرنا پڑتا تھا اس میں بھی کمی واقع ہوگی۔ لاہور، شیخوپورہ اورساہیوال کی صنعتوں کوبھی جمعہ کی صبح چھ بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک تین روز کے لیے گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی شدت میں کمی کے بعد ہیٹرز اورگیزرزکا لوڈ کم ہونے کے باعث گیس کی طلب اوررسد میں فرق کم ہونے کے باعث گیس کی فراہمی کے لیے ایک دن کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔