بلوچستان علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق, بیس سے زائد زخمی.
جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے بازار میں دھماکا ہوا جس سے دس افراد جاں بحق اوربیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈیرہ الہ یار کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈیرہ الہ یار کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا