نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی تاحال کسی نام پر متفق نہ ہو سکی، کمیٹی کا دوسرا سیشن بھی ختم،، اجلاس دوبارہ رات نو بجے ہوگا
وزارت عظمیٰ کے لئے کسی اہل شخص کا چناؤ کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا سیشن بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، فیصلہ کن اجلاس دوبار رات نو بجے ہوگا،پارلیمانی کمیٹی کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تو معاملہ کل الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا،جس کے بعد کمیشن نام کا حتمی فیصلہ کرے گا،دوسری جانب فاروق ایچ نائیک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آج معاملات طے ہو جائیں گے، اتفاق رائے ہو گیا تو گراں وزیراعظم کا اعلان کر دیں گے