دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: راحیل شریف
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاورکا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاک فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس موقع پر آرمی چیف کوآپریشن ضرب عضب اورخیبرون پر بریفنگ دی گئی۔چیف آف ارمی سٹاف کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس کی بنیادپرکارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔چیف آف آرمی سٹاف کا مزید کہناتھا کہ شہری اوردیگرعلاقوں میں چھپے دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کیاجائےگا۔