ملک میں مڈ ٹرم الیکشن یا جلد انتخابات ہونے کا اندیشہ ہے : پرویز مشرف
کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا جمہوری نظام ہو نا چاہیے جو خوشحالی لائے، مجھ پرسیاسی کیسزبنائے گئے ہیں ،ملک تباہی اور بدحالی کی جانب جارہا ہے، سابق صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر کسی کیساتھ برابری کرنا ان کی توہین ہے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک میں مڈ ٹرم الیکشن یا جلد انتخابات ہونے کا اندیشہ ہے تین سال حکومت کے مکمل ہوتے ہی انتخابات ہوں گے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات بھی ہوسکتے ہیں اور عبوری حکومت بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے، انکے دور میں انکے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی لیکن ایمانداری سے ریسورسس استعمال کیے جبکہ عمران خان تیسری قوت کی کوشش کررہے ہیں، انہیں مبارکباد دینا چاہتا ہوں-