بھارت ورلڈ کپ سے پہلے ملنے والی شکستیں یاد رکھے: گلین میکسویل
کرکٹ کے دو چودھریوں کے درمیان چھبیس مارچ کو ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا جانا ہے،،، اس سے قبل ہی کینگروز کی جانب سے نفسیاتی برتری کے حصول کے لئے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہو گیا۔ اپنی جارحانہ بلے بازی کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور گلین میکسویل نے فیلڈ سے باہر بھی بھارت کے خلاف سکسر لگا دیا ہے- میکسویل کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم یہ یاد رکھے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کھیلی گئی ٹرائی سیریز میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا،ہم نے حال ہی میں جس حکمت عملی کے ساتھ ٹرائی سیریز میں انہیں نشانہ بنایا تھا اب بھی اسی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔