وزیراعظم نوازشریف سےسابق صدرآزاد کشمیراورمسلم لیگ ن کےسینئر نائب صدرسردارسکندرحیات خان نےملاقات کی
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی بورڈ کی مشاورت کے بعد آزادکشمیر میں پارٹی ٹکٹس میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر دئیے جائیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں کشمیر اور کشمیری عوام سے خصوصی لگاؤ ہے، اگر کشمیری عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا تو وہ انفراسٹرکچر، صحت، انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے خاندان کی خدمات کو بھی سراہا، سردار سکندر حیات خان کا کہنا تھا کہ سیاسی بصیرت اور تدبر کے ساتھ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر کشمیری عوام وزیراعظم نوازشریف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔