ہالی ووڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کا پانچواں ٹریلر ریلیز
زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس ریلیز کے لئے تیار ہے ، فلم میں بیٹ مین اور سپر مین ایک دوسرے کے خلاف لڑتے نظر آئیں گے. فلم میں ونڈر وومن کا کردار بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی نظر آئے گی،ایکشن اور ایڈونچرکا شاہکار یہ فلم پچیس مارچ سے سینماگھروں میں اپنا زور دکھائے گی۔