لاہور پولیس کی کالی وردی کو ختم کر دیا گیا، 23 مارچ کو تمام پولیس اہلکار نئی اولیو گرین یونیفارم زیب تن کریں گے

پنجاب پولیس کاروایتی یونیفارم تبدیل کر دیا گیا، شہر کے متعدد پولیس اسٹیشنز میں پولیس آفسران اور اہل کاروں کو اولیو گرین رنگ کی وردی فراہم کر دی گئی۔ جس کو بیشتر جوانوں نے زیب تن بھی کرلیدفتراورفیلڈ میں کام کرنےوالےاہلکاروں کے یونیفارم کا ڈیزائن الگ الگ ہوگا، فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی شرٹ لانگ ہوگی۔۔ پولیس کے جوانوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی وردی سے عوام میں پولیس کے تشخص کو بہتر بنانے میں مدد ملے گZابتدائی طور پر کچھ اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں کو تمام پولیس جوان نئی اولیو گرین وردی میں نظر آئیں گے،کیمرہ مین احمد بٹ کےساتھ فراز نظام وقت نیوز لاہور۔۔