یوگی ادتیا ناتھ وزیر اعلیٰ یو پی کا منصب سنبھالتے ہی انتہاپسندی پر اتر آیا
ہندو توا کی حامی بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسند یوگی ادتیا ناتھ نے اتر پردیش کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلا حکم جاری کردیا، انتہا پسند وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو فوری طور پر ریاست میں موجود مذبح خانے بند کرنے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی، انتہاپسند یوگی ادتیا ناتھ نے اتر پردیش کی پولیس کو گائے کی دوسرے صوبوں یا شہروں میں ترسیل کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنانے اور اس پر مکمل پابندی لگانے کا بھی حکم دے دیا ہےیوگی ادتیا ناتھ کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی ہندو انتہا پسندوں نے ہتھرا کے علاقے میں گوشت کی تین دکانوں کو آگ لگادی ، غازی آباد پولیس نے بھی گوشت کی دس دکانیں اور چار مذبح خانے بند کردیے،بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ اگر وہ جیت گئے تو ریاست میں موجود تمام غیر قانونی اور مشینی مذبح خانے بند کردیے جائیں گے اور لگتا ہے کہ یوگی ادتیا ناتھ نے اپنے منشور پر عمل شروع کردیا ہے۔