قذافی سٹیڈیم کے میدان میں دوسرے ایلیمینیٹرکا معرکہ پشاورزلمی نے سرکرلیا۔کراچی کنگزکوپچھاڑکرپاکستان سپرلیگ کے فائنل میں اپنی سیٹ پکی کرلی
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ایلیمینیٹرمیچ میں کراچی کنگزنے ٹاس جیت کرپشاورزلمی کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کامران اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سترہ گیندوں پرٹورنامنٹ کی تیزترین ففٹی سکورکی,کامران اکمل اورآندرے فلیچرنے ایک سوسات رنزکی شراکت داری قائم کی۔آندرے فلیچرچونتیس رنزبنا کربوپارہ کی گیند پرڈینلی کوکیچ دے بیٹھے۔ایک سوبیس کے مجموعی سکورپرکامران اکمل ستائیس گیندوں پرستتررنزکی اننگزکھیل کربوپارہ کی گیند پرمختارکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ اورڈاسن نے ٹٰیم کے سکورمیں تیرہ تیرہ رنزکا اضافہ کیا۔کپتان ڈیرن سیمی بارہ گیندوں پرتیئس رنزبنا کرملزکی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔زلمی نے سولہ اوورزکے کھیل میں سات وکٹ پرایک سوستررنزبنائے,ایک سواکہتررنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزکوتیرہ کے مجموعی سکورپرمختاراحمد کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا،انھوں نے ایک رن بنا کرسمین گل کی گیند پرسیمی کوکیچ تھمادیا۔بابراعظم اورجو ڈینلی نے تیز کھیلتے ہوئے نصف سنچریاں سکورکیں,ایک سوتیس کے مجموعی سکورپربابراعظم چھکا لگانے کے چکرمیں باؤنڈری پرکیچ آؤٹ ہوئے۔حسن علی کی گیند پرڈاسن نے ان کا کیچ پکڑا۔بڑے ہدف کے تعاقب میں جوڈینلی کے 79رنزبھی کسی کام نہ آئے۔پشاورزلمی نے میچ تیرہ رنزسے جیت لیا