پشاور زلمی کے کامران اکمل نے پی ایس ایل نیا ریکارڈ قائم کردیا
دوسرے پلے آف میچ میں کامران اکمل نے پی ایس ایل میچز کی اب تک کی تیز ترین ہا ف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا،، ایسی درگت بنائی کہ کراچی کنگز کے باﺅلرز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا،، کامران اکمل کے لاٹھی چارج کے سامنے کراچی کی باﺅلنگ لائن بے بس نظر آئی،کامران نے 16اوور ز کے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف صرف 17 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی ،، اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونچی کے پاس تھا،، جنہوں نے کراچی کنگز کے ہی خلاف انیس گیندوں پرففٹی ماری تھی، کامران اکمل نے میچ میں صرف 27 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی