افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد انتیس ہوگئی
افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے لرزاٹھا،،کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں انتیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،،خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اورعلی آباد ہسپتال کے قریب ہوا،،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں،،دھماکے کے بعد جائے وقوع پرجابجا لاشیں بکھری ہوئی نظرآئیں،،سیکیورٹی فورسزاورامدادی ٹیموں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق خودکش دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروزمنانے میں مصروف تھے،،عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پرسوارخودکش حملہ آورنے ہجوم میں خود کودھماکے سے اڑالیا