اراکین نے پارلیمنٹ سیشن کے دوران احتجاجاً ایوان میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے
یہ کوئی میدان جنگ نہیں نہ ہی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش ہے۔
یہ منظر ہے کوسوو کی پارلیمنٹ کا جہاں ایک سیشن کے دوران ہمسائیہ ملک مونٹینیگرو سے سرحدی تنازع کو حل کرنے کیلئے ووٹنگ جاری ہے، تاہم اپوزیشن اراکین مونٹینیگرو سے سرحدی معاہدے کیخلاف ایکشن میں نظرآئے، ووٹنگ عمل کو متاثر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیلز کا سہارا لے لیا۔اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایوان میں آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے جس سے پارلیمنٹ کی عمارت میں دھواں بھر گیا، اس صورتحال کے باعث سپیکر کو سیشن ملتوی کرنا پڑا۔