شریف آباد تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کو لوٹ لیا۔
کراچی میں جہاں آئے روز عوام ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے وہیں اب رکن اسمبلی بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔ شریف آباد تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، فیصل رفیق کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کا کہنا تھا کہ میں اپنے کزن کے گھر آیا ہوا تھا گاڑی سے جیسے ہی اترا تو دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی، جبکہ رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق نے شریف آباد تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب آن لائن نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائور کو بکنگ کینسل کرنا مہنگا پڑ گیا، بکنگ کینسل کرنے پر ٹیکسی درائیور قمر شاہ کو شہری نے بترین تشدد کا نشانہ بنایا، قمر شاہ کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔