ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بلوچستان کے راستے آنیوالے بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں موسم خوشگوار ہوگیا، کوئٹہ، ژوب، سکھر، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ہزارہ،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں بھی بادل دل کھول کر برسے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی سہانا ہوگیا، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہور میں سینتیس، ڈی آئی خان میں چھببیس، کوئٹہ میں سولہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گردو نواح میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔