پاکستان اور جمہوریہ چیک کی باہمی تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جینکارک
پاکستان اور جمہوریہ چیک کی باہمی تجارت استعداد سے کہیں کم ہے جس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ جمہوریہ چیک کے خارجہ امور کے نائب وزیر ایوان جینکارک نے کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کی باہمی تجارت سال 2017ءکے دوران 217 ملین ڈالر سے کم ہو کر 150 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریہ چیک کو 92 ملین ڈالر کی برآمدات جبکہ 57 ملین ڈالر کی درآمدات کیں۔ انہوں نے کہا کہ 208 ملین افراد پر مشتمل پاکستان کی مارکیٹ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی دلچسپی کی حامل منڈی ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور بہتر کاروباری مواقع اور سرمایہ کار دوست سرمایہ کاری کی پالیسی سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔