نیویارک کی عدالت میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے خلاف کیس کو عدالت نے قابلِ سماعت قرار دے دیا،
پوری دنیا میں اپنی متنازعہ شخصیت کی وجہ سے معروف امریکی صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ،،صدر ٹرمپ کے معاشقوں کامعاملہ پھر سے گرم،،نیویارک کی عدالت میں جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے خلاف کیس کو عدالت نے قابلِ سماعت قرار دے دیا،، عدالت نے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست خارج کرنے کی امریکی صدر کی استدعا مسترد کر دی،، یہ درخواست ماڈل سمرزیورس نے دائر کی ہے جس میں صدر ٹرمپ پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
دوسری طرف اداکارہ سٹورمی ڈینئلز نے بھی ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا ،، اور کہا کہ انھیں خاموش رہنے کے لیے ٹرمپ کے وکیل نے 13 لاکھ ڈالر دیئے تھے ،،