صفدر نے سپریم کورٹ سے شیخ رشید کے بیان پر سو موٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کردی
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کی کہا پاکستان کا ایک آئین ہے شیخ رشید کہتے ہیں پاکستان میں جوڈیشل مارشل لا لگا دیا جائے۔ شیخ صاحب آپ پانامہ کیس میں ریمارکس دیتے رہے۔ جج صاحبان نے آپ کو احتراماً کچھ نہیں کہا اس کا یہ مطلب نہیں کہ سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پر چلے گی۔ شیخ رشید سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر آئین توڑنے کی بات کیکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی آئین توڑنے کی بات کا نوٹس لیا جائے اٹھائیس جولائی کا فیصلہ کرنے والوں سے پوچھ رہا ہوں ڈالر کہاں جارہا ہے۔ پانامہ کیس میں بلایا اور اقامہ میں نکال دیا۔ شوکت عزیز اور ظفراللہ جمالی جیسے وزیر اعظم سب کو قبول ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ عوام کی حکمرانی قائم کریں گے