پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی ایاز سومرو کی میت امریکا سے کراچی پہنچا دی گئی
سندھ کے سابق وزیر قانون ایاز سومرو کی میت امریکا سے کراچی پہنچادی گئی ہے۔ انکی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے لاڑکانہ کے مونسپل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگرافراد بھی شرکت کریں گے۔ ایاز سومرو کو شہدادکوٹ کے آبائی قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپردخاک کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایاز سومرو کافی عرصے سے علیل تھا۔