جوڈیشل مارشل لاء کی بات کرنے والا کہتا ہے تیاری کر کے نہیں آیا: مریم نواز
احتساب عدالت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے شیخ رشید کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کی بات کرنے والا کہتا ہے تیاری کر کے نہیں آیا،ستر سالہ شخص کو کیا پتہ ہے،ستر سالہ شخص کیا تیاری کرے گااس موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے،روزگار فراہم کیا جائے گا،خوشحالی لائیں گے،نوازشریف نے اپنے تمام وعدے پورے کئے،وعدے پورے کرنے پر نوازشریف عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں