چیف جسٹس ثاقب نثار ایک سو بیس دن کے لیے نگران حکومت قائم کریں:شیخ رشید
شیخ رشید نے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا جوڈیشل مارشل لا کا مطلب ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار 120 دن کے لیے نگران حکومت قائم کریں عدلیہ فوج کو آرٹیکل199 کے تحت ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کی ہدایت کرے۔ شیخ رشید نے کہاکہ انہوں نے کوئی بغاوت نہیں کی۔۔کیپٹن ر صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے بغاوت کا لفظ پروٹوکول کی تیس گاڑیوں میں سیکھا ہے۔ کیپٹن صفدر نے جو9 ارب روپے نکلوائے ہیں اسکے خلاف نیب کو درخواست دے دی ہےانہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں اور نہ میرے غیر ملکی اثاثہ جات ہیں اور نہ ہی میری اولاد ہے۔ رونے والا نہیں ہوں میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ہے۔