سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کےروحِ رواں ہیں: فواد چوہدری
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث ہیں۔سعد رفیق بتائیں خواجہ ندیم ضیاء کدھر گئے۔ خواجہ ندیم ضیاء نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی پاکستان سے سری لنکا منتقلی میں فعال کردار ادا کیا۔ فواد حسن فواد اور احد چیمہ سعد رفیق اورانکےگروہ کے سہولت کار بنے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ ہو چکا اب انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔ احد چیمہ کو پلی بارگین کروڑوں عوام کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔قوم کے اربوں لوٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہاؤس استعمال کئے گئے۔حقائق قوم کے سامنے لانا اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نیب کی ذمہ داری ہے۔