اگر کوئی جوڈیشل مارشل لا کا مشورہ مان لے تو یہ بغاوت کے زمرے میں آ سکتا ہے: خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا غیر آئینی ہوگا۔ جوڈیشل مارشل کی بات وہی کرسکتا ہے جسے مارشل لا سے پیار ہو اور وہ مارشل لا دور کا حصہ رہا ہو۔ آئین میں سب واضح اس سے آگے کوئی نہیں جا سکتا۔ کوئی آئین سے آگے گیا تو وہ آرٹیکل کے کسی زمرے میں آ سکتا ہے۔ اگر کوئی جوڈیشل مارشل لا کا مشورہ مان لے تو وہ بغاوت ہوگی
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر نواز شریف سے کیوں بات کروں۔
اپنی پارٹی سے مشاورت ضرور کروں گا۔ اچھے اور بہتر آدمی کا نام کوئی بھی دے سکتا ہے۔
نواز شریف کے مستقبل کے بارے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔