دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ برقرار رکھا جائے۔ اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر برائے سماجی امور و آباد کاری 'یوآف گلانٹ' نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل اپنے قبضہ میں رکھے۔ اسرائیلی ریڈیو کی خبر کے مطابق گلانٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لئے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اردن کی وادی عاوار کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ضروری ہے تاکہ وہ یہاں کی یہودی رہائشی بستیوں کو مضبوط بنائے۔گلانٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کے تحفظ کے لئے بیت المقدس کا مشرقی حصہ ایک مضبوط قلعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں یہودی رہائشی بستیوں کے لئے مختص فنڈ میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں اسرائیل نے بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے کاموں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس معاملے میں اقوام متحدہ کے تمام فیصلوں کو پس پشت ڈال کر فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔