امریکہ اورپاکستان کے درمیان انتہائی اچھے تعلقات ہیں، صدرٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وائٹ ہائوس میں چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی انتظامیہ جلدپاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کرے گی۔ ادھرافغانستان مصالحتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہاکہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں اہم کرداراداکررہاہے جسے نظراندازنہیں کیاجاسکتا