ایشیا کی 92 فیصد آبادی کو آلودہ فضا سے سخت خطرہ ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ
اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے کہاہے کہ ایشیاءکی 92 فیصد آبادی کو شدید آلودہ ماحول کا سامنا ہےجس کی وجہ سے اس خطے کے رہائشیوں کو صحت کے ہوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، چین، بینکاک اور جنوبی کوریاکا شمار ایشیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں فضا خطرناک حد تک آلودہ اور زہریلی ہے۔ ان ممالک نے فضا میں غباراور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جو زیادہ کارآمدثابت نہیں ہوئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر جانا جاتا ہے جہاں گذشتہ سال حکومت نے چوراہوں میں بڑے بڑے آلات نصب کرنے کا ارادہ کیا تھاجو فضا کو شفاف کرنے میں مددگار ہوں گے۔